سونا خریدنے والوں کیلئے بُری خبر

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ37 ہزار 826 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2662 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں