ہونڈا کی مشہور کار ”سٹی” کی نئی قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ یہ اپنی آرام دہ ڈرائیو اور شاندار کارکردگی کی بدولت خریداروں کی پسندیدہ گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

ہونڈا سٹی کی نئی جنریشن ایک خوبصورت بیرونی ڈیزائن رکھتی ہے ۔ اس میں پُش بٹن اسٹارٹ، کی لیس انٹری جیسے دلچسپ فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔ اس میں خودکار درجہ حرارت کنٹرول، جدید LED ہیڈلائٹس، LED ٹیل لائٹس، اور جدید ترین ملٹی میڈیا سسٹم موجود ہے۔یہ 1.5 لیٹر i-VTEC انجن سے لیس ہے جو کہ طاقت اور فیول ایفیشیئنسی کا شاندار امتزاج فراہم کرتا ہے، جو شہری سفر اور لمبے سفر دونوں کے لیے موزوں ہے۔ہونڈا سٹی میں ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، اور وہیکل اسٹیبلیٹی اسسٹ (VSA) بھی موجود ہے، جو سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بناتے ہیں۔

ہونڈا سٹی 1.5LS CVT کی قیمت

ہونڈا سٹی 1.5LS CVT کی فیکٹری قیمت پاکستان میں نومبر 2024 تک بغیر کسی تبدیلی کے 5,439,000 روپے ہے۔

ہونڈا سٹی 1.5 CVT کے لیے پانچ سالہ قسطوں کا پلان

میزان بینک پاکستان میں ہونڈا سٹی 1.5 CVT کے لیے آسان پانچ سالہ قسطوں کا پلان پیش کرتا ہے۔ اس پلان میں 30% سیکیورٹی ڈپازٹ، 5% ریزیڈیول ویلیو اور پروسیسنگ فیس شامل ہے۔خریدار کو پیشگی ادائیگی کے طور پر 1,634,800 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ ماہانہ قسط 60 مہینوں کے لیے 110,442 روپے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں