آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 968 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں