تیل و گیس کی پیداوار سے متعلق بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 58673 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔ 23 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61133 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2636 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4.3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2755 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30086 بیرل، پی پی ایل 8636 بیرل، پی او ایل 4215 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1078 بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 546 ، پی پی ایل 428، پی او ایل 43 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 843 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں