آئی پی پیز سے مذاکرات، معاملات طے پا گئے

انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک اورکمپنی سے معاملات طے پاگئے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سیف پاورکمپنی کے بورڈ نے پاورپرچیز ایگریمنٹ معاہدے میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ بورڈ نے موجودہ ٹیرف تبدیل کرکے ٹاسک فورس کے تجویز کردہ ٹیرف پر نظر ثانی کی ہے، سیف پاور کمپنی ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ٹیرف معاہدے پر عمل کی پابند ہوگی۔ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اعلامیے کے ذریعے مطلع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر پاور مالکان سے بھی بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور 31 دسمبر تک مزید معاہدے سامنے آنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 5 آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر ابتدائی دستخط کیے تھے۔ان مذکورہ آئی پی پیز کو اب سے کیپسٹی پیمنٹ نہیں دی جائے گی، اس طرح 300 ارب روپے کی دیوہیکل رقم 3 سے 10 برس کے دوران ان معاہدوں پر بچائی جائے گی تاہم کیپسٹی چارجز کی مد میں اور بجلی کی لاگت پر ماضی کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close