فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کا ہو گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 373 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 639 ڈالرز ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار رہی تھی، جس کے نرخ اس سے ایک روز قبل (3 دسمبر) کو 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئے تھے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close