اسلام آباد : گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا،اب صارفین کو صبح 5 سے رات 11 تک گیس دستیاب رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس بحران کے باعث سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں، گیس دباؤ میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگا لیتے ہیں۔
شہر اقتدار کے گیس صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی ، گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا، اس حوالے سے جی ایم سوئی نادرن اسلام آباد عدنان احمد نے کہا کم گیس کے پریشر کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کو راولپنڈی سے منقطع کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے اڑھائی ارب کا گریڈ اسلام آباد پیکج دیاگیاہے، اب صارفین کو صبح پانچ سے رات گیارہ تک گیس دستیاب رہے گی ۔یاد رہے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے صارفین کے لیے موسم سرما کے لیےگیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔
نئے شیڈول کے تحت صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران تین ٹائم گیس میسر ہوگی، صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک ناشتے کے لیے ، دوپہر کے کھانے کے لیے دن 12 بجے سے دن کے 2 بجے تک اور رات کے کھانے کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس ملے گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں