بجلی صارفین کیلئے بہت بڑی خوشخبری

لاہور : 100 سے 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے مفت سولر پینل اسکیم کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولرپینل اسکیم کاافتتاح کردیا، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ فری سولرپینل اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کیلئے ہی خرچ ہوں گے۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔

صوبائی سیکرٹری انرجی کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا جبکہ 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے 52ہزار19صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور اسکیم میں شفافیت کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں