ہونڈا سی ڈی70 black خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، نئی قیمت اور آسان انسٹالمنٹ پلان

اسلام آباد(پی این آئی) دسمبر میں ہونڈا موٹرسائیکل کے دو ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آئی ہیں جبکہ آسان اقساط بھی دی گئیں ہیں جن کو ادا کرکے آپ ہونڈا کے ان دو ماڈلز میں سے ایک کے مالک بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں دو پہیوں والی سواری کثرت سے عوام میں استعمال کی جارہی ہے جن میں موٹرسائیکل قابل ذکر ہیں، موٹرسائیکل کمپنی ہونڈا کی جانب سے رواں ماہ کیلئے ہونڈا سی ڈی 70 بلیک اور ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔پاکستان میں ہونڈا موٹرسائیکل اپنی مضبوط پائیداری، بہترین ایندھن کی اوسط اور خاص میٹریل کی وجہ سے مشہور ہے، ہونڈا سی ڈی 70 بلیک 2025 ماڈل کی اہم خصوصیات بھی سامنے آئی ہیں،جو خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

Honda CD 70 2025 ماڈل تین رنگ ہے، پہلے سرخ اور پیلے رنگ کے ساتھ، دوسرا ماڈل سرخ اور سفید دھاریوں کے ساتھ سیاہ اور تیسرا نیلا ہے، ہونڈا کلاسک 70 اپنی کم سے کم دیکھ بھال کے تقاضوں، دوبارہ فروخت کی مضبوط قیمت، اور ہلکے وزن کی وجہ سےمشہور ہے۔ہونڈا سی ڈی 70 بلیک کی قیمت کی بات کی جائے تو رواں ماہ اس کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزاز 900، ہونڈا سی ٖڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 بلیک کی قسطوں کا پلان

ہونڈا سی ڈی 70 خریداروں کے لئے 30 فیصد ڈاون پیمنٹ کے ساتھ 47370 روپے، پروسیسینگ فیس 1800، ’ٹوٹل اپ فرنٹ‘ 49170 بنتے ہیں، 36 ماہ کی آسان اقساط کے لئے ہرماہ 5 ہزار قسط ہوگی جس میں اضافی، پروسیسینگ چارجز اور ایف اسی ڈی شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close