اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 645 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں