بجلی مہنگی کردی گئی،کتنی ؟ جانیں

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔

ملک بھرکے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔

منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا نےجولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کے لیے ہوگا۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close