اسلام آباد(پی این آئی)نومبر2024 کے دوران مقامی سیمنٹ کی ترسیلات میں معمولی اضافہ دیکھاگیا ۔
سیمنٹ انڈسٹری نے مقامی طلب بڑھانے کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر دوہزار چوبیس کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں پانچ عشاریہ پانچ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ۔ سیمنٹ کی مجموعی فروخت چارملین ٹن سے زائد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں تین عشاریہ نودوسات ملین ٹن رہی تھیں ۔ نومبر میں مقامی سیمنٹ کی فروخت دو عشاریہ تین نو فیصد اضافے سے تین عشاریہ تین چار دو ملین ٹن رہی ۔
نومبر میں برآمدات اکیس عشاریہ دو سات فیصد اضافے کے ساتھ چھ لاکھ باسٹھ ہزار تین سوچوہتر ٹن سے بڑھ کرآٹھ لاکھ تین ہزار دوسواٹھاون ٹن ہو گئیں ۔۔ نومبردوہزارچوبیس میں شمالی علاقے کی سیمنٹ فیکٹریوں نے دوعشاریہ نودوپانچ ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کی،جوگزشتہ سال کے مقابلے میں دوفیصد زیادہ ہے ۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے نومبر میں ایک عشاریہ دودوصفرملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کی ۔ ترجمان پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ سیمنٹ کی فروخت، خاص طور پر مقامی طلب میں اضافے کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی ناگزیرہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں