کئی روز تک قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد سونا آج بھی کل کے بھاؤ پر فروخت ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت آج 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار رہی۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت جو گزشتہ روز 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی تھیں، آج بھی اسی سطح پر برقرار ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا گزشتہ روز 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 چالیس روپے کا ہوگیا تھا، وہ بھی آج اپنی گزشتہ قیمت پر ہی فروخت ہوا۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی گزشتہ روز کے برابر یعنی 2 لاکھ 16 ہزار 269 روپے پر برقرار رہی۔دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 640 ڈالر پر برقرار رہی۔ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 3 ہزار 400 اور دس گرام قیمت 2 ہزار 915 روپے پر مستحکم رہی۔
30 نومبر کو کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 11 سو روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی جب کہ 2 دسمبر یعنی گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 سو روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے پر آگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں