کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے، اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین پر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں