غریب عوام پر مزید بوجھ ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3روپے72 پیسے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے کردی گئی۔

جبکہ ڈیزل 3 روپے 29 پیسےفی لیٹر مہنگا ہو گیا اب ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت151 روپے73 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی، نئی قیمت 164 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close