لاہور: گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی کم ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، مارکیٹ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ میں زبردست کمی ہوگئی۔تصدیق شدہ بیج 6300 کے بجائے 4500 روپے فی بیگ پر آگیا ہے جو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خصوصی مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کے پاس دستیاب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور بھائیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، پنجاب کے کاشتکار کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں