12 اشیاء مہنگی ہو گئیں

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.03فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے مہنگائی کی سالانہ شرح پانچ اعشاریہ ایک تین فیصد رہی۔

گذشتہ ہفتے کے دوران آلو 3.34 فیصد، لہسن ایک 1.69 فیصد مہنگا ہوا، کیلے ایک اعشاریہ ایک تین فیصد، کوکنگ آئل اعشاریہ ستتر فیصد، انڈے اعشاریہ چھ پانچ فیصد اور ایل پی جی کے نرخ اعشاریہ دو صفرفیصد بڑھے۔ گھی، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ملک میں ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں چکن3.78 فیصد، ٹماٹر 2.23 اور دال چنا 1.60 فیصد سستی ہوئی، دال مسور ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد فیصد کمی ریکارڈ کی گئیْ باسمتی چاول، گڑ، دال ماش اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close