ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کااضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سرکاری ذخائر 11 ارب 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا کہ 22 نومبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں