پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان‎

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان،پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح مٹی کا تیل بھی 4روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان بتایاگیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30نومبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایاگیا تھا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اس سے قبل یکم نومبرکو ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیاتھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیاگیاتھا۔حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے کا اضافہ کیاتھا جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close