سستی بجلی کی فراہمی ،بڑی خبر آ گئی

کراچی : کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے کے الیکٹرک کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کردی، منصوبے پر کام کا آغاز نیپرا سےحتمی منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو شمسی توانائی کی سستی بجلی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی۔کیپکو نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منصوبے کی تفصیلات سےآگاہ کردیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ کیپکو نے کے الیکٹرک کو 9.8 روپے فی یونٹ بجلی فراہمی کی پیشکش کی، کیپکو نے یہ پیشکش ڈالر کے288.65 روپے پر دی ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ شمسی توانائی کے منصوبے سے فی کلو واٹ بجلی 3.4 امریکی سینٹس ہوگی اور کیپکو یہ منصوبہ کراچی میں ڈیہہ ہلکانی ضلع جنوبی میں لگائے گی۔اعلامیے کے مطابق منصوبے پر کام کا آغاز نیپرا سےحتمی منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close