نئی ائیر لائن لانے کا اعلان،نام کیا ہو گا ؟ جانیں

کراچی کی بزنس کمیونٹی نے نئی ائیر لائن لانے کا بڑا اعلان کردیا ۔

کراچی کی بزنس کمیونٹی ائیر کراچی کے نام سے نئی ائیر لائن جلد متعارف کررہی ہے۔ اس حوالے سے بزنس مین حنیف گوہر نے کہا ہے کہ نئی ائیرلائن کے نام ائیر کراچی کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کرلیا ہے۔

ائیر کراچی کے لائسنس کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی ہے ، ائیر کراچی کیلئے پہلے مرحلے میں تین طیارے لیز پر حاصل کیئے جائیں گے، ائیر کراچی میں سی او کے منصب پر سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران کو مقرر کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ائیر کراچی میں عقیل کریم ڈھیڈی ، عارف حبیب ،ایس ایم تنویر ، شئیر ہولڈرز ہیں، بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close