یوٹیلیٹی اسٹورزپر جانیوالے پاکستانیوں سے متعلق بڑا انکشاف

47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے جب کہ 45 فیصد یوٹیلیٹی اسٹورز پر اکثر جاتے ہیں۔

یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے ایک نئے سروے میں ہوا ہے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 47 فیصد پاکستانیوں کی جانب سے آج تک یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا بتایا گیا جب کہ 45 فیصد نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اکثر جانےکا بتایا۔

سروے رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا کہنے والوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے۔51 فیصد خواتین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کبھی نہ جانےکا کہا جب کہ مردوں میں یہ شرح 43 فیصد دکھائی دی۔

دیہی آبادی سے بھی سروے میں شامل 50 فیصد افراد نےکبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کہا جب کہ شہری آبادی میں 41 فیصد نے بتایا کہ وہ آج تک یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close