اچھی خبر ، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 21 نومبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449روپے ریکارڈکی گئی ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1460روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.57فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1432روپے،راولپنڈی 1420روپے، گوجرانوالہ 1450،سیالکوٹ1440روپے،لاہور1493روپے،فیصل آباد1448روپے، سرگودھا 1430 روپے، ملتان 1463روپے، بہاولپور1500روپے،پشاور1453روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1410روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے ،حیدرآباد 1340 روپے ،سکھر 1450روپے،لاڑکانہ 1400روپے،کوئٹہ 1456روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1347روپے ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close