اشیائے خورونوش کی قلت؟ خبردار کر دیا گیا

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افراتفری کا سیاسی حل نکالا جائے، اس وقت ملک بھر میں افراتفری کا عالم ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ راستوں کی بندش سے صنعتیں بند ہیں، کاروباری پہیہ رک چکا ہے جس سے تاجر برادری بھی پریشان ہے، اس افراتفری کی وجہ سے ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سامان کی ترسیل والے کنٹینرز سڑکوں پر پڑے ہیں کئی میڈیکل اسٹورز پر ادویات پہنچنا ناممکن ہوچکا ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے مزید کہا کہ مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی بھی ناممکن ہو چکی ہے اور ایمبولینس میں لوگ مر رہے ان کو بھی راستہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پیاز، ٹماٹر اور آلو کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتیں بڑھ گئیں، آلو سرکاری نرخ نامے کے ریٹ سے دگنی قیمت پر فروخت ہورہی ہے، مارکٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیاز 145 روپے فی کلو کے بجائے 160 روپمیں فروخت ہورہی جبکہ ٹماٹر مارکیٹ میں 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close