تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

لاہور ( پی این آئی ) ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔

گھر بنانے کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتوں سے متعلق جاننا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد وہ کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔سیمنٹ کی مارکیٹ، مانگ اور درآمد حالات کی روشنی میں قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ نومبر 2024 میں اکثریتی کمپنیوں کے سیمنٹ کی قیمتیں تقریباً 1500 روپے فی بوری تک پہنچ گئیں لیکن اگر اگر آپ سستے آپشنز کی تلاش میں ہیں، تو ایسے برانڈز ہیں جو 1400 روپے میں سیمنٹ بیگ پیش کرتے ہیں۔دوسری جانب 60 گریڈ اسٹیل بار کی قیمت 250 روپے فی کلو ہے، دیگر کمپنیوں کی اسٹیل کی قیمت بھی 250 روپے سے 255 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close