سونے کی قیمت میں چھٹے روز اضافہ, خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے اور آج فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 200 روپے اضافے سے ملک میں سونےکا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 715 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہےکہ اس ہفتے سونےکی قیمت میں یہ مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے۔پیر 18 نومبرکو فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا اور آج کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے۔ یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close