سونا رکھنے والوں کے وارے نیارے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(پی این آئی)سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے اور آج بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2693 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے بڑھ کر 280500 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2143روپے بڑھ کر 240483روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close