تیل اور بناسپتی گھی سے متعلق بڑی خبر آگئی

فیصل آباد(پی این آئی ) ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 158424میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں1.90فیصدزیادہ ہے.گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 155476میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی ستمبر2024میں ملک میں 50674میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 1.38فیصدکم ہے.گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 51382میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر4.25فیصدکی کمی ہوئی،اگست میں ملک میں 52924میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی.

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 359005میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.33فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 367564میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی. اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں ملک میں 123574میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 1.86فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 121315میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر4.83فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اگست میں ملک میں 117875میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close