زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا،جس کے بعد ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔ 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close