ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 96 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہوکر 278 روپے 94 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں