پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے رہی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 37 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 ہزار 668 ڈالر فی اونس رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں