اسلام آباد(پی این آئی) ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں