بجلی صارفین کیلئےسردیوں کاخصوصی بجلی پیکج کتنے ماہ کیلئے ہوگا؟جانیں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس میں سردیوں کے لیے بجلی کے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی گئی ، ونٹر پیکج کیلئے خصوصی پیکج 3ماہ کے لیے ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کیلئے3ماہ کے ونٹر پیکج کے تحت 200 یونٹ سے زائد استعمال پر بجلی فی یونٹ 26 روپے 7 پیسے میں ملے گی ۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ونٹر پیکج کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کو پیکج ملے گا،اس موقع پر این ڈی ایم کیلئے 3.1 ارب روپے کی گرانٹ کی منظورکی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close