اسلام آباد : پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 500 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پانچ سوملین ڈالرقرض کا معاہدہ ہوگیا، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اورآفات کے خطرےمیں کمی کیلئےخرچ ہوگی۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنےکیلئے پاکستان کی صلاحیت مضبوط ہوگی اور ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ہوگی۔یاد رہے گذشتہ ماہ اے ڈی بی نے پاکستان کیلیے 3 برسوں کیلیے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان کیا تھا۔
اے ڈی بی حکام نے بتایا تھا کہ سال 2025 کے دوران 1 ارب 85 کروڑ ڈالر سے زائد فنانسنگ ہوگی جبکہ سال 2026 کے دوران 2 ارب 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کا تخمینہ ہے۔
اسی طرح سال 2027 کے دوران 2 ارب 25 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ 3 برسوں کے دوران 2.8 ارب ڈالر کی رعایتی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں