عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی ین آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سےتجاوز کرگئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت 69 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب ہے۔عالمی گیس قیمت میں بھی 4 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close