پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر

کراچی(پی این آئی)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق اکتوبر میں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 12.77فیصد اضافہ ہوا،اکتوبر میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ84لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا،اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 19.03فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اکتوبر میں 6لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کئے گئے،اکتوبر میں چاول کی برآمدات سے 36کروڑ23لاکھ ڈالر سےزائد زرمبادلہ آیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 23.38فیصد اضافہ ہوا،اکتوبر میں تقریباً56ہزار میٹرک ٹن سبزیاں ایکسپورٹ کی گئیں،سبزیوں کی 56ہزار ٹن برآمدات سے ایک کروڑ93لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا، اکتوبر میں پھلوں کی برآمدات میں سالانہ 20.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں تقریباً54ہزار میٹرک ٹن پھل بیرون ممالک بھجوائے گئے،پھلوں کی برآمدات سے ایک ماہ میں 2کروڑ44لاکھ ڈالر سےزائد زرمبادلہ آیا، ایک مہینے میں ملکی تمباکو میں سالانہ 565فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں 6ہزار238میٹرک ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیاگیا، ایک ماہ کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 2کروڑ83لاکھ ڈالرزرمبادلہ کمایا گیا۔

اکتوبر میں پاکستان نے 88ہزار ٹن سے زائد خشک میوہ جات ایکسپورٹ کئے،،ایک ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات سے 9کروڑ47لاکھ ڈالرزرمبادلہ آیا، رواں مالی سال پہلے 4ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 21.73فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 2ارب 36کروڑ51لاکھ ڈالر رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close