مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر‎

اسلام آباد (پی این آئی)موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی سے بڑھنے لگے ہیں،مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں اوسطاً 20 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پشاوراورملتان میں فی درجن انڈے 360روپے میں فروخت ہورہے ہیں ، پشاورمیں گزشتہ ہفتے انڈوں کی فی درجن قیمت 340 روپے تک تھی۔اسی طرح فیصل آباد میں فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 360 روپے تک ہے جبکہ راولپنڈی میں انڈوں کی فی درجن قیمت 355 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ اسلام آباد میں فی درجن انڈے 350 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں،گجرانوالہ،سیالکوٹ میں بھی فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے تک ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ان دنوں فی درجن انڈے کے نرخ 350 روپے، حیدرآباد میں 340 ، لاہور میں 337 فی درجن فروخت ہو رہے ہیں ۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 340 روپے فی درجن ہیں، خضدار میں انڈے 340 ،خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں فی درجن انڈے 350 روپے فی درجن ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پورے ملک میں انڈوں کی فی درجن اوسطاً قیمت 330 سے 340 روپے تک تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close