سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی ہے۔ سولر پینلز کے بعد

 

اب سولر بیٹری کی قیمت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتا درجہ حرارت اور مہنگی بجلی سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close