پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہوگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آج پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ورکنگ مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اس مرتبہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اڑھائی روپے تک بڑھ سکتی ہے اور ایک مرتبہ پھر سے قیمت 250 روپے کی سطح عبورہونے کا امکان ہے، آنے والے 15 روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 91 پیسے تک اور مٹی کا تیل 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ 16 نومبر سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آئل کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ہے جبکہ اوگرا ورکنگ حکومت کو 15 نومبر کو بھجوائے گا۔

یاد رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے، ڈیزل 255 روپے 14پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں