گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

ویب ڈیسک(پی این آئی) ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کر دی ہے جس کی تعارفی قیمت بھی رعایتی رکھی گئی ہے جس کے تحٹ صارفین کو تقریبا 4 لاکھ روپے کی بچت ہو گی ۔

ایم جی موٹرز پاکستان نے آٹو شو 2024 میں اپنی تازہ ترین ہائبرڈ الیکٹرک کراس اوور ایس یو وی، ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی (پلاگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) متعارف کرا دی ہے، کمپنی کی جانب سے یہ ماڈل مکمل طور پر مقامی سطح پر اسمبل کیا گیاہے ، جو کہ جدید فیچرز اور زبردست کارکردگی کی حامل ہے ، ابتدائی خریداروں کیلئے اس گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے جس کے بعد فوری آنے اور بکنگ کروانے کروانے والے کو یہ گاڑی 94 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ اس کی اصل قیمت 98 لاکھ 99 ہزار روپے ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close