پاکستانی معیشت کے لیےبڑی خوشخبری

ڈنمارک کیساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کا معاہدہ آئندہ چند روزمیں متوقع ہے تاہم معاہدے سے قبل قوائد و ضبواط طے ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امور سے ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کمپنی حکام کی ملاقات ہوئی۔ترجمان بحری امور نے کہا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ میری ٹائم سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری لے کر پاکستان آرہے ہیں۔

وزیربحری امور قیصراحمد شیخ نے بتایا کہ ڈنمارک کیساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کا معاہدہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، تاریخ میں پہلی بار ڈنمارک شپنگ کمپنی اتنی بڑی سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری پر ڈنمارک حکومت اور میرسک لائن کمپنی کا مشکور ہوں، میرسک لائن اور ہمارے درمیان معاہدے سے قبل قوائد و ضبواط طے ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈنمارک کی کمپنی اے پی ایم ٹرمینل کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ اے پی ایم پاکستان میں بندرگاہوں کے انفرااسٹرکچر پرسرمایہ کاری کررہی ہے، اے پی ایم ٹرمینل کا بندرگاہوں میں انفرا اسٹرکچر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوچکا، پاکستان سرمایہ کاروں کوہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں