عالمی مارکیٹ، تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں کمی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کم ہو کر 71.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 3 سینٹ کا اضافہ ہوا اور 68.07 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا۔دونوں معاہدوں میں پچھلے دو تجارتی سیشنوں کے مقابلے میں 5 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی۔

قیمتوں کی مزید سمت پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے آئے گی جو بعد میں جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close