انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ، مزید کتنے مہنگے ہوئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں انڈوں کی کھپت بڑھ گئی ہے۔ ا

نڈے اُبالے جارہے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ اُن کی قیمت نے بھی اُبلنا شروع کردیا ہے۔ ملک بھر میں انڈوں کی اوسط قیمت 340 روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔ انتہائی سرد علاقوں میں اس سے زیادہ قیمت بھی وصول کی جارہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں فارمی انڈوں کی کم از کم قیمت 330 روپے فی درجن ہے۔

راولپنڈی میں انڈے 340 روپے فی درجن کے نرخ پر فروخت ہو رہے ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں انڈوں کی قیمت 340 روپے فی درجن یا اِس سے زیادہ ہے۔پشاور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 340 روپے، سکھر میں 320 روپے،۔ گجرانوالا اور سیالکوٹ میں 330 روپے، لاہور میں 330 روپے، فیصل آباد میں 340 روپے، سرگودھا میں 325 روپے جبکہ ملتان، بہاولپور اور لاڑکانہ میں 320 روپے فی درجن تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں