اسلام آباد : چینی ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس نے پانڈ ابانڈز کیلئے تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی، چائنہ کریڈٹ کی رضامندی کے بغیر چینی مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کی فنانشل مارکیٹ میں پانڈا بونڈز کے اجرا کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا، ذرائع نے بتایا کہ چینی ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس پانڈا بانڈز کیلئے تاحال آمادہ نہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال ایکسٹرنل فنانسنگ میں پانڈا بانڈز اجرا کاپلان شامل ہے، چائنہ کریڈٹ کی رضامندی کے بغیر چینی مارکیٹ میں پانڈابانڈزکی فروخت ممکن نہیں
ذرائع نے کہا کہ بانڈز کی فروخت کیلئےچینی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیزسےبھی جواب نہ ملا، بہترشرح منافع کے باوجود چینی سرمایہ کار بانڈز میں دلچسپی نہیں لےرہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کی آئندہ سہ ماہی کےدوران پانڈا بانڈزکا اجرا کیا جانا تھا، 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز کے عدم اجرا سے بیرونی ادائیگی کا دباؤ بڑھے گا اور پاکستان کی انٹرنیشنل ریٹنگ بہتر ہونا مشکل ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں