مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، چینی سستی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی 13روپے فی کلو سستی کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140روپے فی کلو مقررہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ابتک یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 153روپے کلو مل رہی تھی،یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملز چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی،شوگر ملزمالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی سٹورز کو 17روپے فی کلو کمی کی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی سستی کی۔

ذرائع کاکہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز نے 12ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی،یوٹیلیٹی سٹورز نے 137روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی،اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریباً152روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close