آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں بہتری کے مطالبے پر ایس ای سی پی نے انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون تیار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قانون تیار کرلیئے۔ مجوزہ مسودہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قوانین پارلیمنٹ میں پیش کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق انشورنس سیکٹرکی تنظیم نو سے ملک میں کاروبار کو سہولت ملے گی، انشورنس سیکٹرکو وزارت تجارت کے بجائے وزارت خزانہ کے ماتحت کیا جائے گا۔ انشورنس میں اصلاحات سے ایس ای سی پی کو ریگولیٹربنا دیا جائے گا۔مجوزہ قانون کے مطابق صارفین اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے ریگولیٹرکو درخواست دے سکیں گے، تمام سرکاری انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جائےگی۔ گاڑیوں کی تھرڈپارٹی انشورنس کا قانون بھی جلد لایا جارہا ہے۔ صوبوں سے تھرڈ پارٹی انشورنس قانون کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close