ملک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی )انٹربینک میں آج ڈالر پاکستانی روپےکے مقابلے میں 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 79 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 9 پیسے بڑھا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی ہے اور آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 250 بیسز پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close