اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کو نومبر کے بل میں کتنے روپے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا ، نومبر میں کے ای صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 2.17 روپے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے۔
اکتوبر کے مقابلے رواں ماہ کے ای صارفین ایڈجسٹمنٹ میں 58 پیسے فی یونٹ اضافی دیں گے، نومبر میں جون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین 3.17 روپے فی یونٹ دیں گے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملا کر کے ای صارفین نومبر میں4.91 روپےفی یونٹ اداکریں گے۔
اکتوبر میں کے ای صارفین کیلئے مئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2.59 روپے فی یونٹ تھا جبکہ ستمبر 2024 میں کراچی والوں کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ایک روپے فی یونٹ تھا۔
نومبر میں کے ای صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ الگ سے دیں گے، اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے ای صارفین سے وصولی ہوگی۔
دسمبر میں کے ای صارفین جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 3.03 روپے فی یونٹ دیں گے۔
نیپرا سے کے الیکٹرک کے لیے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ، کے ای نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسےفی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں