لاہور(پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ توانائی پر منفی اثرات کے پیش نظر پاکستان کے پالیسی سازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسم کی شدت بڑھنے سے توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے اور موسمی شدت کا مقابلہ کرنے کیلئے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سال میں پاکستان میں بجلی کی سالانہ طلب میں دس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔سال2050 تک پاکستان میں بجلی کی طلب سالانہ 20 فیصد سے زائد بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں 2050 تک پاکستان میں گیس کی طلب میں بھی اضافے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 5 فیصد سالانہ بڑھ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں