حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں، تجارتی خسارہ کم ترین سطح پر آ گیا‎

اسلام آباد(پی این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آگئی۔

اداراہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی آئی اور اس دوران تجارتی خسارہ 6 ارب97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 7 ارب39 کروڑ ڈالر تھا۔اداراہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں تجارتی خسارہ 31.09 فیصد کمی سے ایک ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارے میں19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ برآمدات 13.45 فیصد اضافے سے 10 ارب88 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالرتھا۔اکتوبر میں برآمدات 10.64 فیصد اضافے سے 2 ارب97 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔ستمبرکی نسبت اکتوبرمیں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں مجموعی درآمدات5.17 فیصد اضافےسے17 ارب85 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات کاحجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 8.02 فیصد کمی سے 4 ارب47 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرکے مقابلے اکتوبر میں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں